نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی اور ماں نے بھا رت پہنچتے ہی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ملاقات سے متعلق آگاہ کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کلبھوشن یادیو کی بیوی اور ماں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گھر میں ان سے ملاقات کی ،اس موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے حکام اور ڈپٹی ہائی کمشنر جیپی سنگھ بھی شریک تھے ۔خواتین نے سشما سوراج کوکلبھوشن یادیو سے ہونے والی بات چیت کے متعلق آگاہ کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ملاقات اس کی اہلیہ اور والدہ سے کرائی تھی اور یہ ملاقات چالیس منٹ تک جا ری ر